سینیٹر شیری رحمان گورنر ہاﺅس مری کی ترئین و آرائش پر برہم ، بیت الخلا ء کے سنہری رنگ کو پھیکا قرار دے دیا

سینیٹر شیری رحمان گورنر ہاﺅس مری کی ترئین و آرائش پر برہم ، بیت الخلا ء کے ...
سینیٹر شیری رحمان گورنر ہاﺅس مری کی ترئین و آرائش پر برہم ، بیت الخلا ء کے سنہری رنگ کو پھیکا قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاست دان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، حکمران ہمیشہ سے ہی اپوزیشن کی جانب سے نشانے پر رہتے ہیں اور شاید جمہوریت کا حسن ہی اپوزیشن ہوتی ہے ، جو حکومت پر تنقید کرکے کسی بھی مسئلے کا بہتر حل تجویز کرتی ہے، مگر اپوزیشن اگر بیت الخلاءپر تنقید کرنا شروع کردے تو اس پر ہنسے بغیر نہیں رہا جاتا، پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان گورنر ہاﺅس مری کی تزئین و آرائش پر سیخ پا ہوگئیں اور بیت الخلا کے سنہری رنگ کو پھیکا قرار دے دیا۔

موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے ثبوت دینے والا ٹھیکدار قتل

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے گورنر ہاﺅس مری کی تزئین و آرائش کو شد ید تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے گورنر ہاﺅس کے بیت الخلا ءاور ایک کمرے کی تصویر اپ لوڈ کی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ بیت الخلا کا سنہری رنگ پھیکا محسوس ہو رہا ہے،جبکہ گورنر ہاﺅس کی اس پھیکی ڈیکوریشن پر 60کروڑ کی لاگت آئی ہے۔ بیت الخلاءکے ایک کونے میں خوبصورت لوٹا بھی موجود ہے اور شاید سینیٹر کو اس لوٹے کا یہاں موجود ہونا کچھ اچھا محسوس نہیں ہوا ، سوشل میڈیا صارفین کے مطابق لوٹا بیت الخلا کی زینت ہوتا ہے جبکہ واش روم اور کمروں کو بہترین انداز میں بنایا گیا ہے ، ان کا رنگ جاذب النظر اور بہتر ہے ۔

مزید :

قومی -