سرفراز احمدنے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنیوالے5ویں وکٹ کیپرکااعزازحاصل کرلیا

سرفراز احمدنے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنیوالے5ویں وکٹ کیپرکااعزازحاصل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (نیٹ نیوز) سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے پانچویں وکٹ کیپر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔ اس سے قبل امتیاز احمد، وسیم باری، راشد لطیف اور معین خان بھی بطور وکٹ کیپر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ سرفراز احمد کو اب تک 9 ون ڈے اور 11 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ٹیم کی قیادت کا موقع ملا ہے۔ مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی بنا دیا گیا تھا۔