متحدہ عرب امارات میں اجنبی خاتون کا شاندار کا ر نامہ، اپنے عبایا سے جلتے ہوئے ڈرائیور کی زندگی بچا لی

متحدہ عرب امارات میں اجنبی خاتون کا شاندار کا ر نامہ، اپنے عبایا سے جلتے ہوئے ...
متحدہ عرب امارات میں اجنبی خاتون کا شاندار کا ر نامہ، اپنے عبایا سے جلتے ہوئے ڈرائیور کی زندگی بچا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راس الخیمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں راس الخیمہ میں ایک اجنبی عورت نے بہادری کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے اپنے عبایا سے حادثے کے بعد جلتے ہوئے ڈرائیور کی زندگی بچا لی ، متاثرہ شخص کے جسم پر آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے کہ اچانک خاتون نے اپنے عبایا کی مدد سے آگ کے شعلے بجھا دیے۔
عرب اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کے دوست کا کہنا ہے کہ خاتون نے آگ سے جھلسے جسم کو اپنے عبایا سے ڈھانپا اور پھر چلی گئی۔اطلاع ملتے ہی راس الخیمہ پولیس نے ریسکیو، میڈیکل اور امدای ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا۔ایمبولنس اور ریسکیو شعبہ کے سربراہ میجر محمد الشر حان کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اجنبی خاتون کو تلاش کر رہی ہے کہ اسے ڈھونڈ کر اسکی بہادری کی داد دے سکیں۔ دو گاڑیوں کے ٹکرانے کی وجہ سے ڈرائیور کے کپڑوں میں آگ لگ گئی، ایچ سنگھ نے بہت کوشش کی لیکن جسم سے آ گ نہ بجھا سکا، وہ حیران ہو گیا کہ اچانک ایک کا ر رکی، خاتون باہر نکلی، اس نے اپنے عبایا سے پہلے آگ بجھائی، پھر اس کے جسم کو عبایا سے ڈھانپ دیا، اور چلی بھی گئی۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ خاتون کے خدو خال اور لہجہ سے وہ یہاں کی مقامی خاتون لگتی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم اس خاتون کو تلاش کر رہے ہیں جس نے اپنی بہادری سے ایک شخص کی جان بچائی ہے، وہ اصل ہیرو ہے۔

مزید :

عرب دنیا -