وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ،ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ،ایوان ...
وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ،ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے ایم پی اے فردوس شمیم نقوی کی جانب سے چاکلیٹ کھانے پر وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا جس میں فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ شوگر کم ہو گئی جس پر انہوں نے اسپیکر سے چاکلیٹ کھانے کی اجازت مانگی۔

نجی ٹی وی چینل''جیونیوز''کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا جہاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی بجٹ تقریر کے دوران شوگر کم ہو گئی جس پر انہوں نے اسپیکر سے چاکلیٹ کھانے کی اجازت مانگی،اسپیکر کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد فردوس نقوی نے جیب سے چاکلیٹ نکال کر کھائی، اس دوران قائد ایوان مراد علی شاہ نے نشست سے کھڑے ہوکر قائد حزب اختلاف سے اکیلے اکیلے چاکلیٹ کھانے کا شکوہ کیا جس پر اسمبلی میں قہقہے گونج اٹھے۔

وزیراعلٰیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فردوس صاحب اکیلے اکیلے چاکلیٹ کھا رہے ہیں،جس پر اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ میں چاکلیٹ نہیں کھاتا ورنہ آپ کے لئے بھی لیکر آتا، تاہم چاکلیٹ کھانے کے بعد اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے بجٹ تقریر دوبارہ شروع کی۔

 اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ریڈار میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  آگئے جن کے بارے میں قائم علی شاہ نے کہاکہ نام تو حلیم ہے لیکن کھانے والی نہیں ہے ، جب حلیم عادل خطاب کر رہے تھے تو وہ ہاتھوں کو ایسے ہلا رہے تھے جیسے ان کی وجہ ے ساتھ بیٹھاشخص زخمی ہو جائے گا۔ان کی اس بات پر سپیکر آغاسراج درانی سمیت تمام ارکان اسمبلی بشمول حلیم عاد شخ نے خوب قہقہے لگائے۔