الیکشن کمیشن نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو شوکاز ...
الیکشن کمیشن نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوابشاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے این  اے 213 سے منتخب رکن قومی اسمبلی و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل''جیونیوز'' کے مطابق الیکشن کمیشن نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ،آصف علی زرداری کو عام انتخابات میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری ہوا جس کے مطابق ان پر انتخابی مہم کی تشہیر اور اخراجات کی تفصیلات نہ دینے کا الزام ہے،نوٹس کے مطابق آصف زرداری 14 روز میں جواب جمع کرائیں کہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے،  ہفتہ وار چھٹی کے باعث نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری عام انتخابات میں این اے 213 نوابشاہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔