کشمیر پر مضبوط آواز کے بعد انڈین فوج بوکھلاہٹ کا شکار، شہری آبادی پر حملہ کردیا، شہادتیں

کشمیر پر مضبوط آواز کے بعد انڈین فوج بوکھلاہٹ کا شکار، شہری آبادی پر حملہ ...
کشمیر پر مضبوط آواز کے بعد انڈین فوج بوکھلاہٹ کا شکار، شہری آبادی پر حملہ کردیا، شہادتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے کشمیر پر مضبوط آواز اٹھائے جانے کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ بوکھلائی ہوئی بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے 2 شہریوں کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ شہری آبادی پر کی گئی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 2 خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔ شہدا میں 60 سال کی سلامت بی بی اور 13 سال کا ذیشان ایوب شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے شہری آباد ی کو نشانہ بنایا گیا تو پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد بھارتی فوج کے کیمپوں میں خاموشی چھا گئی۔