تھر میں باپ نے مبینہ طور پر 3 بچوں کوکنویں میں پھینک کر خودکشی کرلی
تھرپارکر (ویب ڈیسک) تھرپارکر میں باپ نے مبینہ طور پر 3 بچوں کو کنویں میں پھینک کر خود کشی کرلی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تھرپارکرکی تحصیل چھاچھرو کےگاؤں دوبار میں کنویں سے4لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں سے ملنے والی لاشیں باپ اور تین بیٹوں کی ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق 28سالہ نول مینگواڑ نے پہلے چار اور دو سال کے بیٹوں کوکنویں میں پھینکا اور پھر چار ماہ کے بیٹے سمیت کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ شہری کی جانب سے بچوں سمیت مبینہ خود کشی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ پولیس نے چاروں لاشیں ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔