مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ایون فیلڈ میں بری، شہبازشریف نے عدالتی فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا 

مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ایون فیلڈ میں بری، شہبازشریف نے عدالتی ...
مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ایون فیلڈ میں بری، شہبازشریف نے عدالتی فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر تے ہوئے سزائیں کالعدم قرار دیدی ہیں جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے رد عمل جاری کرتے ہوئے مریم نواز اور صفدر کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بیان جاری کرتے ہوئے سزائیں کالعدم ہونے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے ،شریف خاندان کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا تھا ،مریم نواز کے بری ہونے پر نوازشریف کو مبارک باد پیش کرتاہوں ،امید ہے نوازشریف کے خلاف جج ارشد مرحوم کی گواہی پر انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے ،اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں مریم اور صفدرکو بلاآخر انصاف ملا ۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کا ایک تاریخ دور آج انجام کو پہنچا اور بے گناہ سرخرو ہوئے ،مریم ، صفدر نے بہادی ، صبر ، ثابت قدمی سے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا ہے ،عدالتی فیصلے سے جھوٹ، بہتان ، کردار کشی کی تمام عمارت زمین بوس ہو گئی ،مریم بیٹی اور صفدر کو میری طرف سے مبارک باد ۔

مزید :

قومی -