وارم اپ میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

حیدرآباد دکن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 346رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے 44ویں اوور میں حاصل کرلیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 345رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق پاکستان کی پہلی وکٹ محض 5 رنز پر اس وقت گری جب اوپنر امام الحق تیسرے اوور میں صرف ایک رن بنا کر ہینری کی بال پر لیتھم کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کے بعد بابر اعظم کریز پر آئے ،ساتھی بلے باز عبداللہ شفیق نے چند بالز ہی کھیلیں اور 14 کے انفرادی سکور پر آوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے لمبی پارٹنر شپ کے دوران رنز کا مجموعہ160 تک پہنچایا تاہم کپتان بابر اعظم باونڈری شاٹ کی کوشش میں سانٹنر کی بال پر مشعل کو کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد محمد رضوان 94گیندوں پر 103سکور بنا کر بغیر آوٹ ہوئے پویلین لوٹے۔سعود شکیل نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 53گیندوں پر 75سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔شاداب خان 16سکور کر کے آوٹ ہوئے۔سلمان آغا 33اور افتخار احمد 7سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سےمچل سینٹنر 2جبکہ میٹ ہینری ، جیمز نیشم اور فرگوسن ایک ، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے روی چندرا نے 97، کین ولیمسن نے 54، ڈیرل مچل نے 59 اور مارک چیپمن نے 65سکور بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔