پولیس کی کارروائی، اندھے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

  پولیس کی کارروائی، اندھے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بازارپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔گرفتار ملزمان عمیر اور بلال کا ویڈیو بیان بھی منظرعام پر آگیاہے، ملزمان نے قتل کے بعد لاش کو الماری کے اندر ڈرم میں رکھ کر ٹھکانے لگایا۔ملزم عمیر نے بیان میں کہا کہ مقتول حسن شاہ کو رشتے دار رب نواز نے بیوی سے تعلقات کی بنا پر قتل کیا، مقتول حسن شاہ کی وجہ سے ملزم رب نواز کی طلاق بھی ہوئی تھی، ملزم منصوبہ بندی کے تحت مقتول کو گھر لے کر آیا، ہم نے بہت زیادہ شراب بھی پی لی تھی، شراب کے نشے میں ملزم رب نواز کی بیوی سے متعلق بات چیت کے دوران جھگڑا ہوگیا۔ملزم عمیر نے بتایاکہ ہم نے مقتول کو رسی سے چارپائی پر باندھا اور گلے میں ڈوپٹہ ڈال کر کھینچا، گلا دبنے سے حسن شاہ موقع پر دم توڑ گیا تھا، لاش کو رب نواز نے الماری کے اندر ڈرم میں رکھ کر جرمن اسکول تک پہنچایا۔پولیس حکام کے مطابق قتل کے مرکزی ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔