مارخورز کو شکست، چیمپئنز ون ڈے کپ2024پینتھرز نے جیت لیا
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئنز ون ڈے کپ2024کا ٹائٹل پینتھرز نے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق مارخورز نے پینتھرز کو جیت کیلئے123رنز کا ہدف دیا،پینتھرز نے123رنز کا ہدف 18ویں اوورز میں حاصل کرلیا، عبدالبنگلزئی 41رنز بنا کر نمایاں رہے،عمرصدیق19،ساجد خان15اورعثمان خان نے13رنز بنائے،رضوان محمود16اورشاداب خان نے 14رنز کی اننگز کھیلیں۔عاکف جاوید اورمحمد عمران نے2،2وکٹیں حاصل کیں،شاہنواز دہانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، قبل ازیں مارخورز کے فخر زمان 46ر نز بنا کر نمایاں رہے۔حسیب خان 27اور زین عباس 6رنز بنا سکے،عبدالصمد 3اورکامران غلام 2رنز بنا کر آوٹ ہو ئے،محمد حسنین اور عرفات منہاس نے 3،3وکٹیں حاصل کیں،ساجد خان2،علی رضااور شاداب خان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔