400ہیڈ کا نسٹیبل اے ایس آئی کے عہد ے ترقی پاگئے، احکا مات جاری

    400ہیڈ کا نسٹیبل اے ایس آئی کے عہد ے ترقی پاگئے، احکا مات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے 400 ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئیز کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 400 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جن میں حا جی محمد عمر ان گجر،شہز اد امجد بٹ،محمد علی،خالد گجر، ماجد علی اور عبدالغفار اور دیگر شامل ہیں۔ سی سی پی اوکی زیر صدارت گذشتہ روز محکمانہ پروموشن کیلئے بورڈکا اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک اور ایس ایس پی انٹرنل اکانٹبیلٹی عبادت نثار نے بھی شرکت کی۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ لاہور پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ عرصہ دراز سے منجمد تھا۔ میرٹ اور بروقت ترقی ملنا ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی ملنے سے اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید بہتری اور نکھار پیدا ہوگا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ لاہور پولیس میں ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری رہے گا۔ اہلکاروں کی اے سی آرز مکمل ہونے پر مزید ترقیاں دی جائے گی۔ ایس ایس پی نے ترقی پانے والوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے والے افسران شہریوں کی بھلائی اور خیر کیلئے کام کریں اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔
انہوں نے کہا کہ دیگر اہلکار اپنی اے سی آرز مکمل کریں تاکہ مزید ترقیوں کا عمل جاری رکھا جائے۔ ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز کو سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی طرف مبارکباد بھی دی گئی۔

مزید :

علاقائی -