شاعری کے آن لائن مقابلوں کا اعلان کر دیاگیا

شاعری کے آن لائن مقابلوں کا اعلان کر دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے عوام کو گھروں میں صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کے سلسلے میں آل پاکستان شاعری و مضمون نویسی کے آن لائن مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے جس میں تمام پاکستانی حصہ لے سکتے ہیں۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات نے لاک ڈاون کے باعث عوام کو صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لئے مختلف آن لائن کورسز اور ہم نصابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام کی ذہنی اور جسمانی صحت کا خیال رکھنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلباء نے قرآت اور نعت کے آن لائن مقابلوں کے ساتھ ساتھ مضمون نویسی اور شاعری کے آن لائن مقابلوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے پچیس سال سے کم اور پچیس سال سے زائد عمر کے افرادکی دو کیٹگریز شامل ہیں۔ مقابلے میں جیتنے والے امیدواروں کے لئے پہلا انعام پندرہ ہزار روپے، دوسرا انعام دس ہزار روپے اور تیسرا انعام پانچ ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے میں حصہ لینے والے امیدوار مضمون نویسی اور شاعری سے متعلق موضوعات کی تفصیل پنجاب یونیورسٹی کے سوشل میڈیا چینلز پر حاصل کر سکتے ہیں۔