کرایہ داروں کیلئے بڑی پریشانی، پنجاب حکومت نے کرایہ کی معافی کا حکم واپس لے لیا

کرایہ داروں کیلئے بڑی پریشانی، پنجاب حکومت نے کرایہ کی معافی کا حکم واپس لے ...
کرایہ داروں کیلئے بڑی پریشانی، پنجاب حکومت نے کرایہ کی معافی کا حکم واپس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے وہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا جس میں  پراپرٹی مالکان کو  لاک ڈاؤن کے دوران اپنی جگہ کا کرایہ وصول کرنے سے روکنے کا حکم دیا گیا تھا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے یہ نوٹیفکیشن ان مالکان کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے واپس لیا گیا ہے جن کا گزارہ ہی صرف مکانوں یا دکانوں کے کرائے سے ہوتا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کے دستخطوں سے 10 اپریل کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن واپس لیا گیا ہے۔

10 اپریل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی مالک مکان یا دکان اپنے کرایہ دار کو لاک ڈاؤن کے دوران کرایہ نہ دینے پر زبردستی بے دخل نہیں کرے گا ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے یہ حکم 2 مہینے کیلئے جاری کیا گیا تھا لیکن اب اسے واپس لے لیا گیا ہے۔