کراچی:اے وی ایل سی کے 3 اہلکار اغوا ءکے کیس میں گرفتار

کراچی:اے وی ایل سی کے 3 اہلکار اغوا ءکے کیس میں گرفتار
کراچی:اے وی ایل سی کے 3 اہلکار اغوا ءکے کیس میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں پولیس اہلکار شہریوں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ سے باز نہ آسکے، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے اہلکاروں نے شہری کو اغوا ءکرکے رقم کا تقاضا کیا۔ اہل خانہ نے اعلیٰ پولیس حکام سے رابطہ کیا تو شہری کو بازیاب کرکے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے پریڈی سے 28 اپریل کی رات رفیع اللّٰہ نامی شہری کو پولیس موبائل میں کچھ اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے اور اس کے اہل خانہ سے رقم کا تقاضا کیا جس پر اعلیٰ پولیس حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے "جیو نیوز" کو بتایا کہ نبی بخش تھانے کی پہلی منزل پر ساؤتھ زون کی پولیس نے چھاپہ مار کر مغوی رفیع اللّٰہ کو بازیاب کروالیا جبکہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزمان نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ ان کے ساتھ مزید 2 اہلکار اور ایک پرائیویٹ شہری بھی شامل تھا جن کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔