عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں کیا صورتحال رہی؟ جانیے

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں کیا صورتحال رہی؟ جانیے
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں کیا صورتحال رہی؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی نرخ کم ہو گئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے،سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپےکی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپےکا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوکر 2296 ڈالر فی اونس ہے۔