ملک بھرمیں نادراسنٹرزپر30 منٹ  سے زیادہ شہریوں کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا، محسن نقوی

ملک بھرمیں نادراسنٹرزپر30 منٹ  سے زیادہ شہریوں کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا، ...
ملک بھرمیں نادراسنٹرزپر30 منٹ  سے زیادہ شہریوں کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا، محسن نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہےکہ پاکستان بھر میں نادرا سنٹرز پر  30 منٹ  سے  زیادہ شہریوں کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا، ہرپاکستانی شہری کے پاس شناختی کارڈ دیکھنا چاہتا ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سکھر پہنچ گئے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس اور نادرا سنٹر سکھر کے بغیراطلاع اچانک دورے کئے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ سکھر شہر کے اندر اور روہڑی میں 3 ماہ کے اندر 2 نئے نادرا دفاتر بنائے جائیں گے۔ملک  بھر میں نادرا سنٹرز پر  30 منٹ  سے  زیادہ شہریوں کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا،ہرپاکستانی شہری کے پاس شناختی کارڈ دیکھنا چاہتا ہوں۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کی 12  برس سے رکی ہوئی عمارت کو مکمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکیا،وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ آفس کی  عمارت کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کوٹاسک دے دیا۔

محسن نقوی نے کہاکہ پاسپورٹ آفس اس ابتر عمارت میں کسی طرح قابل قبول نہیں،شہریوں کی سہولت کیلئےپاسپورٹ آفس شہر کے مرکز میں ہونا چاہئے۔ پاسپورٹ آفس سکھر کی کرائے کی خستہ حال عمارت میں صفائی کا ناقص انتظام تھا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ آفس موجود شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے، محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانےکیلئے  آئی خواتین سے بھی گفتگو کی،خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حج کیلئے جانا ہے۔ پنوعاقل سے آئی ہوں، کسی نے پیسےنہیں لئے۔ ایک نوجوان نے کہاکہ روس جانے کیلئے پاسپورٹ بنوا رہا ہوں۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پاسپورٹ آفس کے بعد سبزی منڈی کے قریب نادرا سنٹر پہنچ گئے،شہر سے دور نادرا سنٹر میں رش کے باعث خواتین،بزرگ اورمعذوروں کو 3۔ 3 گھنٹے انتظارکرنا پڑتا ہے،چئیرمین ضلع کونسل و لارڈ مئیر  سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے نادرا دفاتر کے لئے سکھر شہر اور روہڑی میں اراضی دینے کا اعلان کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چئیرمین ضلع کونسل سکھر کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہاکہ سکھر شہر کے اندر آور روہڑی میں 2 سے 3 ماہ کے اندر دفتر مکمل کرائیں گے۔خواتین نے تاخیراورانتظار کی شکایات کیں جس پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے عملے کو انتظار کے حوالے سے شکایات کے ازالے کا حکم دیدیا۔