بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی

بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی
بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تربت(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بندوق کے زور پر آزادی نہیں مل سکتی، بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے ہیں،صوبے کا درجہ ملنے سے لیکر اٹھارویں آئینی ترمیم تک بلوچستان کو حقوق پارلیمان نے دیئے ۔

تربت میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج بھی مسئلہ پارلیمان ہی حل کرے گی،کوئی بھی مسئلہ اگر مذاکرات سے حل ہوتا ہے تو مذاکرات سے کون انکار کرسکتا ہے،  مذاکرات چاہتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ مذاکرات کس سے کریں ، کوئی مذاکرات ہی نہیں چاہتا تو کیا کیا جائے ،  اگر کوئی مذاکرات کے بجائے طاقت کا راستہ اپناتا ہے تو آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ اس کے خلاف کارروائی کریں ،  اگر کوئی امن وامان خراب کرتا ہے معصوم لوگوں کو نشانہ بناتا ہے  تو ریاست اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا لاپتہ افراد سمیت تمام حل طلب مسائل پرپارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، ایک بھی شہری لاپتہ نہیں ہونا چاہیے، بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، جہاں ضرورت ہوگی دہشتگردوں کیخلاف سمارٹ ٹارگٹڈ کارروائی کی جائے گی۔