اہم مقدمات کا فیصلہ، مجرموں کو سزائیں، جرمانے عائد
چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد صلابت جاوید نے منشیات کے دو علیحدہ مقدمات میں محمد اقبال ولد محمد نواز اور محمد اقبال ولد غلام حسین کو جرم ثابت ہونے پر 9، 9 سال قیدِ با مشقت اور 80، 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ پولیس نے دونوں ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی، جس کے مکمل شواہد عدالت میں پیش کیے گئے۔اسی طرح، بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والے مجرم عبدالروف ولد عبدالمجید کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ (بقیہ نمبر76صفحہ6پر)
گھریلو تشدد اور قتل جیسے جرائم کسی بھی معاشرے میں ناقابل قبول ہیں، اور ایسے مجرموں کو کسی رعایت کے بغیر قانون کے مطابق سخت سزا دینا ضروری ہے۔مزید برآں، ایک غیر شرعی فعل میں ملوث وزیر احمد ولد رانجھے خان گبول، جس نے بیک وقت اپنی پھوپھی اور بھتیجے سے شادی کی تھی، کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں اس عمل کو نہ صرف غیر شرعی بلکہ معاشرتی بگاڑ کا سبب قرار دیتے ہوئے سخت مقف اپنایا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد صلابت جاوید نے فیصلوں کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدلیہ کا فرض ہے کہ معاشرے میں انصاف کو یقینی بنایا جائے۔