پاک فوج نے بھارت کی کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا جواب کیسے دیا ۔۔۔؟ ویڈیو دیکھیں

پاک فوج نے بھارت کی کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا جواب کیسے ...
 پاک فوج نے بھارت کی کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا جواب کیسے دیا ۔۔۔؟ ویڈیو دیکھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے )29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے  لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی،بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا  پاک فوج نے فوری اور  منہ توڑ جواب دیا ۔ اور اس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ۔


سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال  فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔پاک  فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔مؤثر جواب سے دشمن کو خاموش کروا دیا گیا،پاک فوج کے مؤثر جواب سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں واقعہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی چکپترا پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا۔

اس سے قبل بھارت نے  مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں کو  بھی خالی کروالیا ہے اور مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔بھارت کی طرف سے یہ اشتعال انگیزی اسکے جنگی جنون کی غماز ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔