اسرائیل کا غزہ پر اتنا شدید حملہ کہ زلزلے جیسے جھٹکے پیدا ہوگئے

اسرائیل کا غزہ پر اتنا شدید حملہ کہ زلزلے جیسے جھٹکے پیدا ہوگئے
اسرائیل کا غزہ پر اتنا شدید حملہ کہ زلزلے جیسے جھٹکے پیدا ہوگئے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی غزہ کے علاقے  نصیرات میں  اسرائیلی حملے میں ایک عمارت گر گئی جس سے کم از کم آٹھ افراد شہید ہو گئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ بھر میں کم از کم 39 افراد شہید ہوئے ہیں۔ نصیرات   کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس حملے سے  "زلزلے" جیسے جھٹکے پیدا ہوئے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق نصیرات پناہ گزین کیمپ  بھاری اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنا، جہاں تین الگ حملوں میں رہائشی عمارتیں نشانہ بنائی گئیں جبکہ لوگ اب بھی اندر موجود تھے۔ زندہ بچ جانے والوں نے اسے زلزلے سے تعبیر کیا جس نے پوری عمارت کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک عمارت میں صرف ایک حملے میں آٹھ افراد شہید ہوئے جبکہ مزید لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

غزہ میں ہسپتال مریضوں کی بڑی تعداد سے نمٹنے سے قاصر ہیں۔ طبی عملے نے انتباہ دیا ہے کہ ادویات کی قلت کے باعث بہت سے مریض خاموشی سے انتقال کر رہے ہیں۔ درد کش ادویات جیسی بنیادی دوائیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں ہونے والی شہادتوں کی تعداد 52 ہزار 400 سے بڑھ چکی ہے جب کہ ایک لاکھ 18 ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -