جھگڑا اور گاڑی پر فائرنگ ‘وسیم اکرم نے عامر رحمان کا معافی نامہ قبول کرنے کیلئے شرائط رکھ دیں

جھگڑا اور گاڑی پر فائرنگ ‘وسیم اکرم نے عامر رحمان کا معافی نامہ قبول کرنے ...
جھگڑا اور گاڑی پر فائرنگ ‘وسیم اکرم نے عامر رحمان کا معافی نامہ قبول کرنے کیلئے شرائط رکھ دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے جھگڑا کرنے اور گاڑی پر فائرنگ کرنے والے عامر رحمان کا معافی نامہ قبول کرنے کے لئے دو شرائط عائد کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کے معاملے پر عامرر حمان نے تحریری معافی مانگ لی ہے جبکہ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے معافی نامہ قبول کرنے کےلئے عامر رحمان کا اسلحہ لائسنس اور ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کئے جانے کی شرائط رکھی ہیں ۔ یاد رہے کہ کراچی میں کار ساز کے قریب وسیم اکرم کی گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد مخالفین نے ان سے جھگڑا کیا اور گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے جنہیں بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

مزید :

کھیل -