ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے سردار شیر بہادر ضلعی ناظم منتخب

ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے سردار شیر بہادر ضلعی ناظم منتخب
ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے سردار شیر بہادر ضلعی ناظم منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کے سردار شیر بہادر پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت پر ضلعی ناظم منتخب ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین میں پھوٹ پڑ گئی ہے جس کی وجہ سے سردار شیر بہادر اور شوکت تنولی نے 12ارکان پر مشتمل فاورڈ بلاک بنا لیا اور پاکستان مسلم لیگ ن سے رابطہ کیاہے ،ن لیگ نے حمایت کا اعلان کر دیاہے جس کے باعث فارورڈ بلاک کے سردار شیر بہادر ضلعی ناظم منتخب ہو گئے ہیں۔پی ٹی آئی نے ایبٹ آباد کیلئے علی خان جدون کو ضلعی ناظم جبکہ وقار نبی کو نائب ضلعی ناظم کیلئے نامز دکیا تھا ۔