کراچی ،میئر اور ڈپٹی میئر کی حلف برداری کی تقریب کھٹائی میں پڑ گئی نوٹیفکیشن بھی جاری نہ ہوسکا

کراچی ،میئر اور ڈپٹی میئر کی حلف برداری کی تقریب کھٹائی میں پڑ گئی نوٹیفکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی) میئر اور ڈپٹی میئر کی حلف برداری کی تقریب کھٹائی میں پڑ گئی،تقریب حلف برداری کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہ ہوسکا جس پر ایم کیو ایم رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کی تقریب حلف برداری کے لئے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں نے سخت تشویش کا اظہار کردیا اور الیکشن کمیشن سے نوٹیفکیش جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔قوانین کے مطابق تقریب حلف برداری کا نوٹیفکیشن29 اگست کو جاری ہونا تھا جو تاحال جاری نہ ہوسکا

مزید :

علاقائی -