شارخ خان کی چپل میں ہرن کا چمڑا استعمال نہیں کیا گیا ،معمہ حل ہو گیا

شارخ خان کی چپل میں ہرن کا چمڑا استعمال نہیں کیا گیا ،معمہ حل ہو گیا
شارخ خان کی چپل میں ہرن کا چمڑا استعمال نہیں کیا گیا ،معمہ حل ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں محکمہ جنگلی حیات کے حکام کا کہنا ہے کہ بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے لیے پشاوری چپل تیار کرنے میں ہرن کا چمڑا استعمال نہیں کیا گیا تاہم چمڑے کا مفصل تجزیہ کیا جارہا ہے۔
بی بی سی کے مطابق محکمہ جنگلات کے ایک افسر سردار علی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے علاقے نمک منڈی چوک کے ایک کاریگر عمران ولد جہانگیر کو ہرن کے چمڑے سے چپل تیار کرنے پر مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ چپلوں کے چمڑے کے ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں ہرن کا چمڑا استعمال نہیں کیا گیا ہے لہذا کاریگر کو رہا کردیا گیا ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ چپل بدستور محکمہ جنگلی حیات کی تحویل میں ہیں اور ان کا مفصل تجزیہ کیا جارہا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ فلم سٹار شاہ رخ خان کی پشاور میں مقیم رشتہ دار مہ جبین نے شاہ رخ خان کے لیے دو جوڑے پشاوری چپل تیار کرنے کا کہا تھا جس پر کاریگر نے چپلوں کا ایک جوڑا اپنی طرف سے ہرن کے چمڑے سے تیار کیا تھا اور جس کی تشہیر بھی گئی تھی۔

مزید :

تفریح -