قبرستان زیرِ آب, گیسٹرو سے جاں بحق نوجوان کی تدفین گھر کے احاطے میں کرنا پڑگئی

کیپشن: File Photo
دادو (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع دادو میں سیلاب کے سبب قبرستان زیرِ آب آ گیا، جس کی وجہ سے گیسٹرو کے باعث جاں بحق ہونے والے نوجوان کی تدفین گھر کے احاطے میں ہی کر دی گئی ۔
یونین کونسل سوبھو مگسی کے گاؤں لاکھیر میں نوجوان گیسٹرو کے باعث جاں بحق ہو گیا، زیرِ آب آنے کی وجہ سے قبرستان میں تدفین ممکن نہ رہی اور نوجوان کی تدفین گھر کے احاطے میں ہی کر دی گئی۔
ادھر ایم این وی ڈرین میں شگاف پڑ گیا، جوہی لنک روڈ زیرِ آب آنے کے باعث تحصیل جوہی کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔شگاف کا پانی جوہی کے دیہی علاقوں سے شہر کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے جوہی، میہڑ اور خیر پور ناتھن شاہ کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔