این اے 79 گوجرانوالہ؛ووٹوں کی دوبارہ گنتی، تحریک انصاف جیتی نشست ہار گئی

این اے 79 گوجرانوالہ؛ووٹوں کی دوبارہ گنتی، تحریک انصاف جیتی نشست ہار گئی
این اے 79 گوجرانوالہ؛ووٹوں کی دوبارہ گنتی، تحریک انصاف جیتی نشست ہار گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقے  این اے 79 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر کامیاب ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذوالفقار بھنڈر 3023 ووٹوں کی برتری سے ایم این اے منتخب ہوئے، دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے 95604 ووٹ حاصل کئے۔پی ٹی آئی امیدوار احسان اللہ ورک نے 92581 ووٹ لیے۔سیٹ جیتنے پر مسلم لیگی امیدوار کے حامیوں کا علاقہ بھر میں جشن، دوبارہ گنتی کے موقع پر پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔
 

یاد رہے کہ  2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے 4 ہزار 388 ووٹ سے شکست کھائی تھی۔