سیکیورٹی فورسز کا وادی تیراہ میں آپریشن ، 12 خارجی ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔28 اور 29 اگست کو پاک فوج نے خوارجیوں کو ان کے ٹھکانوں پر انگیج کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے حالیہ آپریشنز کی وجہ سے فتنہ الخوارج اور ان کے حمایتیوں کو شدید دھچکہ لگا ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔