غیر ملکیوں سے شادیاں کرنے والی سعودی خواتین کی سب سے بڑی مشکل سعودی حکومت نے حل کردی، واضح اعلان کردیا

غیر ملکیوں سے شادیاں کرنے والی سعودی خواتین کی سب سے بڑی مشکل سعودی حکومت نے ...
غیر ملکیوں سے شادیاں کرنے والی سعودی خواتین کی سب سے بڑی مشکل سعودی حکومت نے حل کردی، واضح اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت محنت نے غیر ملکیوں سے شادی کرنے والی سعودی خواتین کے لئے بہت بڑا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے غیر ملکی خاوندوں سے ہونے والے بچوں کو سعودی شہری قرار دیا جائے گا۔
’سعودی گزٹ‘ کے مطابق وزارت محنت نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکیوں سے شادی کرنے والی سعودی خواتین کے بچے جب تک مملکت میںموجود ہیں انہیں نطاقت پروگرام کے تحت سعودی شہری تصور کیا جائے گا، چاہے ان کی مائیں حیات ہوں یا نہ ہوں۔

مزید جانئے: بڑے عرب ملک سے غیر ملکی ملازمین کیلئے شاندار خوشخبری آگئی، بڑی پابندی اُٹھالی گئی
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ غیر سعودی شہریوں سے شادی کرنے والی سعودی خواتین کے بچوں کے حقوق کے متعلق یہ فیصلہ وزراءکاﺅنسل 2012ءمیں ہی کرچکی ہے، جس پر وزارت محنت پوری طرح سے عمل پیرا ہے۔ وزارت انصاف کی 2012ءکی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 7لاکھ سعودی خواتین غیر سعودی مردوں کے ساتھ شادی شدہ تھیں۔