جنوبی وزیرستان، مخا لفین میں فائرنگ کا تبادلہ،راہگیر سمیت تین افراد شدید زخمی 

  جنوبی وزیرستان، مخا لفین میں فائرنگ کا تبادلہ،راہگیر سمیت تین افراد شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وانا(این این آئی)جنوبی وزیرستان تحصیل برمل کے اعظم ور سک کے بھرے بازار میں مخا لفین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دس بجے کے قریب جنوبی وزیرستان کے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر وانا سے تقریباً 16کلومیٹر مغرب کی جانب تحصیل برمل کے علاقہ اعظم ورسک بازار میں دشمنوں کے گروپ آمنے سامنے ہوتے ہوئے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع دی۔ شدیدفائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر جبکہ دشمن کے ایک گروپ کی دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کئے گئے۔زخمیوں میں راہ گیرصالح جان جے خیل۔ اعلیٰ جان سرکی خیل اور پاؤ خان سرکی خیل شامل ہیں۔ادھر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بازار میں متعین لیوز اہلکاروں نے بچ بچاؤ میں نمایاں کردار ادا کیا۔دوسری جانب عوام نے حکومت وقت ایم این اے اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے سے علاقے سمیت بازاروں میں مکمل امن قائم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ نہ صرف قیمتی جانوں کو خطرے سے محفوظ بلکہ پسماندہ اور غریب لوگوں کے کاروبار بھی متاثر نہ ہوسکے۔ادھر ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کے حالت خطرے سے باہر ہے۔
جنوبی وزیرستان