تحصیل پریس کلب جہانگیر ہ کے انتخابات 2020ء زبیر علی چیئر مین منتخب

    تحصیل پریس کلب جہانگیر ہ کے انتخابات 2020ء زبیر علی چیئر مین منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان) تحصیل پریس کلب جہانگیرہ 2020ء کے انتخابات مکمل،زبیرعلی چیئر مین،ہارون اعوان سینئر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب جہانگیرہ کا ایک انتخابی اجلاس زیر صدرات سرپرست اعلیٰ مخلص خان ہو ا الیکشن کمیٹی کے فرائض بانی پریس کلب محسن نبی نے ادا کی۔انتخابات  خفیہ بیلٹ کے ذریعے پر امن ماحول میں ہو ئے،نتائج کے  مطابق ،زبیرعلی  چیئر  مین،ہارون اعوان سینئر وائس چیئرمین، وائس  چیئرمین،ندیم احسان جنرل سیکرٹری،،طاہرسلیم ڈپٹی جنرل سیکرٹری،محمود الحسن پریس سیکرٹری، سہیل  خٹک  رابطہ  سیکرٹری،محمد علی بابا فنانس سیکرٹری اورشجاعت خان شاجی آفس سیکرٹری چُن لئے گئے،جبکہ سینئر صحافی ادریس اعوان مجلس عاملہ کے چیئرمین منتخب ہو گئے،اجلاس میں زین العابدین،عبد الباسط،ڈاکٹر نعیم،عمران تبسم،سیدولی خٹک،عمران خٹک اور محسن نبی کو سال 2020کے لئے مجلس عامہ کے ممبران منتخب کئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین زبیر علی اور سینئر وائس چیئرمین ہارون اعوان نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبوداورمعاشرتی برائیوں کے خلاف جدو جہد جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ایک مشن ہے،،سرپرست اعلیٰ حاجی مخلص خان نے نئی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے پریس کلب کا ریکارڈاوردیگرضروری دستاویزات ان کے حوالے کئے،کابینہ اور ممبران نے چیئرمین الیکشن کمیٹی بانی پریس کلب سینئر صحافی محسن نبی کو کامیاب انتخابات پراور جہانگیرہ کے صحافیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر متفق اور انکی بہترین حکمت عملی کو سراہا۔