مظفرگڑھ میں آ ٹے کی قلت نہیں،مافیا کیخلاف کرروائی ہو گی، عدیل احمد

مظفرگڑھ میں آ ٹے کی قلت نہیں،مافیا کیخلاف کرروائی ہو گی، عدیل احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر )ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عدیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگے داموں آ ٹا فروخت اور بلیک کرنے والے منافع(بقیہ نمبر7صفحہ6پر )
 خور مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی شہری منافع خوروں کی نشاندھی کریں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی مظفرگڑھ میں آ ٹے کی کوئی قلت نہیں ہے منفی پروپیگنڈوں کی مذمّت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف فلور ملز اور دکانوں پر وزٹ کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عدیل احمد نے دکانداروں اور فلور ملز انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ آ ٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں کیونکہ جب حکومتی سطح پر آ ٹے کی کوئی قلت نہیں اور سٹاک بھی مکمل دیا جارہا ہے تو وہ شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث نہ بنیں پہلے ہی شہری معاشی بدحالی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت دیگر مسائل کا شکار ہیں اگر کہیں آ ٹے کی قلت یا مہنگے داموں فروخت کرنے کی اطلاع ملی تو ان کے خلاف سختی سے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ فوڈ کی جانب سے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے مافیا کے خلاف ایک اور ایکشن لیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے ایک کارروائی کے دوران سرکاری تھیلوں سے آٹا نکال کر مہنگا فروخت کرنے والے ملزمان پکڑ لئے۔خفیہ اطلاع پر ڈی ایف سی عمیر صغیر نے لطف آباد میں گودام پر چھاپہ مارا اور 150 بوری آٹا برآمد کرلیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے گودام سیل کرکے تمام بوریاں بھی قبصے میں لے لیں۔ملزمان ہول سیل پوائنٹس سے سرکاری اٹا خرید کر نجی پیکنگ میں مہنگا فروخت کررہے تھے۔عمیر صغیر نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا جبکہ آٹے کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔عمیر صغیر کا کہنا تھا کہ آٹے عدم سپلائی پر فلور ملز کے خلاف بلاتفریق ایکشن لیا جارہا ہے۔