انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کا ہیلتھ سیکٹر میں کام قابل تعریف، محمد اقبال 

 انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کا ہیلتھ سیکٹر میں کام قابل تعریف، محمد اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار )سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کا جنوبی پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر میں کام کرنا قابل(بقیہ نمبر22صفحہ6پر )
 تعریف ہے۔تمام انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرزکو محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب اور اس کے زیلی دفاتر سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ یہ باتیں انہوں نے یونیسیف، عالمی ادارہ صحت اور دیگر ڈولپمنٹ پارٹنر زکے نمائندگان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری شاہد عباس جوئیہ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال،ڈپٹی سیکریٹریز شیخ محمد طاہر، ڈاکٹر ماریہ ممتاز، آبگینے خان، ڈائریکٹرز پروگرام ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی،ڈاکٹر را ظفرعباس، ڈاکٹر مسرت فرحان،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ ساتھ ڈاکٹر زوہیب حسن کے علاوہ یونیسیف،WHO،WFPاورFAOکے نمائندگان شریک ہوئے۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی آر ایم ین سی ایچ ساتھ ڈاکٹر زوہیب حسن نے بتایا کہ گزشتہ سیلاب کے دوران مختلف انٹرنیشنل ڈولپمنٹ پارٹنرز کی مدد سے راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں خواتین کو ہیلتھ ایجوکیشن کی فراہمی کے علاوہ 80ہزارسے زائد حاملہ خواتین،ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد دودھ پلانے والی ماں اور ایک لاکھ سے زائد چھے ماہ سے پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کا رجسٹریشن کے لیے حقیقی ڈیٹا حاصل کیا گیابلکہ انہیں مختلف ادویات اور غذائی سپلیمنٹس بھی فراہم کئے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں اضلاع میں 40نیوٹریشن اور فیملی پلاننگ کیمپ لگائے گئے جن کے ذریعہ پانچ ہزار سے زائد ڈیلیوریز کی گئیں اور اور 59غذائی قلت کے شکار کے بچوں کو قریبی سٹیبلائزیشن سنٹرز شفٹ کیا گیا اور اس کے علاوہ ایک موثر ریفرل سسٹم کے ذریعہ بھی متعدد خواتین اور بچوں کو مختلف ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر سیکریٹری محمد اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل ڈوپلمنٹ پارٹنرزوہاڑی اور ملتان سمیت تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سیٹبلائزیشن سنٹرزقائم کریں اور پہلے سے موجود محکمہ صحت کے عملہ کو عملی تربیت دیں۔انہوں نے ہیلتھ سیکریٹریٹ کی جانب سے نامزد کردہ تمام اضلاع کے مانیٹرنگ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سٹیبلائزیشن سنٹر سمیت غذائی قلت کے حوالے سے کئے گئے تمام اقداما ت کو عملی جامعہ پہنائیں تاکہ خصوصی طور پر ہر ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنایاجاسکے۔ 

 شجاع آباد(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کی ہدایات پر سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے ایک روز قبل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد (بقیہ نمبر21صفحہ6پر )
کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے ایم ایس ڈاکٹر رانا جاوید، اے ایم ایس ڈاکٹر احمد خلیل، ایڈمن آفیسر راﺅ نبیل اور ڈاکٹر ساجد اختر کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں، مشینری اور صفائی سمیت دیگر انتظامات چیک کئے۔ ہسپتال کے انتظامی امور کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمن آفیسر راﺅ نبیل کی کارکردگی کو سراہا۔سیکرٹری نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری کے حوالے سے تمام ڈاکو منٹس منگوا کر تفصیلی حاضری چیک کی اور ایم ایس ڈاکٹر رانا جاوید کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری مزید بہتر بنانے کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔