ایف بی آر‘ ہیلپ لائن لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم‘ متعدد شکایات حل

ایف بی آر‘ ہیلپ لائن لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم‘ متعدد شکایات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہیلپ لائن عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ایف بی آر ہیلپ لائن کی بدولت پبلک نہ صرف اپنے ٹیکس معاملات کے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں بلکہ ان کا تدارک فون، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے ممکن ہو پاتا ہے۔ ہیلپ لائن عوام کی سہولت کے لئے 2دو شفٹوں میں اپنی خدمات ادا کر رہی ہے۔ ٹیکس گزار ہیلپ لائن کے ذریعے ایکٹیو ٹیکس پئیر لسٹ، آن لائن سیلز ٹیکس رجسٹریشن درخواستوں، انکم ٹیکس ودہولڈنگ سٹیٹمنٹ، سیلز ٹیکس ریٹرنزپر(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ جنوری کے مہینہ میں ہیلپ لائن پراب تک موصول ہونے والی شکایات کی تعداد24200ہے۔ ان میں سے زیادہ ترشکایات فوری طور پر حل کر دی گئیں جبکہ باقی ماندہ تکنیکی اور پیچیدہ شکایات متعلقہ ونگز کی راہ نمائی سے حل کر دی گئیں۔ اسی طرح ای میل پر موصول ہونے والی اب تک کی شکایات کی تعداد 14967ہے۔ ان میں سے 12110شکایات فی الفور دور کر دی گئیں اور 2834شکایات متعلقہ ونگز کی راہ نمائی سے حل کی گئیں۔وائرس پر کسی بھی قسم کی مشکلات کے حل کے لئے کثیر تعداد میں لوگ ہیلپ لائن ٹیم کی خدمات سے مستفید ہوتے ہیں۔ ایف بی آر ہیلپ لائن بین الاقوامی معیار کے کسٹمر ریلیشن شپ مینیجمنٹ سسٹم پر مبنی ہے جو کہ تین درجات کی امدادی لائنز کے تحت، ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔ ٹیکس گزار کو ہر شکایت داخل کرانے پر ایک کیس نمبر دیا جاتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ شکایت کا چوبیس گھنٹے کے اندر ازالہ ہو جائے۔ وہ تمام شکایات جو کہ پیچیدہ قانونی اور تکنیکی نوعیت کی ہوتی ہیں ان کا ازالہ تین دن کے اندر کر دیا جاتا ہے۔ایف بی آر عوام کو بہترین سہولیات دینے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے۔ اس کوشش کے ثمرات کی بدولت تجارتی آسانی میسر آئی ہے جس سے تجارت کو فروغ مل رہا ہے۔ ایف بی آر ہیلپ لائن پر رسائی فون 772-772-111-051 ای میل helpline@fbr.gov.pk اور ویب سائٹ www.fbr.gov.pkکے ذریعے سے کی جا سکتی ہے۔
حل