پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس لاکھوں روپے مالیت کا سونا سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی جس کے بعد اس کو آف لوڈ کر دیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق قومی ائیرلائن کی ائیرہوسٹس بینش سلیم پی آئی اے کی پرواز پی کے757سے لندن جا رہی تھی،پی آئی اے ویجیلنس سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ائیر ہوسٹس کے سامان سے جیولری برآمد کی جس کے بعد فضائی میزبان کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ائیرہوسٹس بینش سلیم کو 3 روز کے لیے نوکری سے معطل اور ایک ماہ کے لیے انٹرنیشنل فلائیٹ پر ڈیوٹی کرنے سے روک دیا گیا۔پی آئی اے ویجیلنس سیل نے فضائی میزبان کیخلاف محکمانہ کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے۔

مزید :

قومی -