جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلے
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق عمران اشرف کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل نارووال، طاہر بشیر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل گجرات، مصطفیٰ احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین اور حافظ زبیر احمد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پریزن ریفارمز ایجنڈا کے تحت تمام جیلوں میں مدت تعیناتی مکمل کرنے والے افسران و اہلکاران کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ جیل ریفارمز پالیسی کے تحت ایڈمنسٹریٹو وجوہات کے علاوہ تمام جیلوں میں کم از کم 1 سال اور زیادہ سے زیادہ3 سال کی مدت کیلئے تعیناتی کی جاتی ہے۔