محکمہ جیل خانہ جات کے 2ڈی آئی جیز کی گریڈ 20 میں ترقی, نوٹیفیکیشن جاری

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے محکمہ جیل خانہ جات کے 2 ڈی آئی جیز کو گریڈ 20 میں ریگولر ترقی دیدی۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی آئی جی پریزن بہاولپور ریجن کامران انجم اور ڈی آئی جی پریزن ملتان ریجن محسن رفیق کو گریڈ 20 میں ریگولر ترقی دی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق دونوں افسران اپنے موجودہ ریجن میں کام جاری رکھیں گے۔