جنوبی پنجاب ، نو منتخب اراکین اسمبلی کابنی گالا میں پڑاؤ ، ملاقاتیں یقین دہانیاں

جنوبی پنجاب ، نو منتخب اراکین اسمبلی کابنی گالا میں پڑاؤ ، ملاقاتیں یقین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو‘ڈیرہ غازیخان ( تحصیل رپورٹر ‘سٹی رپورٹر ‘مانیٹرنگ ڈیسک )حلقہ این اے 181 سے جیتنے والے آزاد امیدوار شبیر علی قریشی اسلام آباد روانہ ہوگئے ،آج عمران خان سے ملاقات کرکے اپنا انتخابی منشور پیش کریں گے تفصیل کے مطابق حلقہ این اے181میں سابق ایم این اے الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء کو شکست دیکر جیتنے والے آزاد امیدوار شبیر علی قریشی جس سے 4روز تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے رابطہ کرکے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

،جس پرشبیر علی قریشی اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کی مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا کہا ہے،گزشتہ روز شبیر علی قریشی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے اپنے انتخابی منشور کوٹ ادو کوضلع ،یونیورسٹی کیمپس،جدید ترین ہسپتال،مظفرگڑھ کنیال کی پختگی کا ادھورا منصوبہ کو مکمل کرنا اور علاقہ کی پسماندگی اور ترقیاتی کام شامل ہیں پیش کریں گے،واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے این اے 181 میں شبیر علی قریشی کو ٹکٹ دینے کی بجائے سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر کو دیا تھی جس پرتحریک انصاف کے باغی امیدوار شبیر علی قریشی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر کامیاب ہوئے ہیں۔ڈیرہ غازی خان سے سٹی رپورٹر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری ،نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد محسن خان لغاری ،سابق رکن قومی اسمبلی مسز مینا جعفر لغاری اور دیگر اراکین اسمبلی کو صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی تشکیل کے سلسلہ میں قیادت نے طلب کر لیا ہے اراکین اسمبلی لاہور ،اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے نو منتخب رکن قومی ،صوبائی اسمبلی سردار محمد خان لغاری آج لاہور جائیں گے ذرائع کے مطابق قیادت سے مشاورت کے بعد سردار محمد خان لغاری ایک نشست چھوڑنے کا فیصلہ کریں گے سردار محمد خان لغاری نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کو شکست دی ہے ۔علاوہ ازیں نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے بنی گالہ میں پڑاو ڈال دیا ہے جہاں اپنے مطالبات اور اس کے عوض یقین دہانی تحفظات دور کررہے ہیں