وزیر خزانہ کی الیکٹرک گاڑیوں کی  تیاری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

وزیر خزانہ کی الیکٹرک گاڑیوں کی  تیاری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ     شوکت ترین نے ملک میں  الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ   نئی آٹو پالیسی سے مختلف گاڑیوں کی پیداوار بڑھے گی، نئی پالیسی میں صارفین کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،حکومت کے 850 سی سی تک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کرنے سے صارفین کو فائدہ ہوا۔جمعرات کو وزیر خزانہ شوکت ترین کے زیر صدارت آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کے بارے میں اجلاس ہو ا۔اجلاس میں 2021-26 تک کی پالیسی کے مسودے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ پاکستان کو آٹو پارٹس کی تیاری کا مرکز بنانے سمیت برآمدات بڑھانے پر توجہ ہے۔مسابقتی رجحان سے آٹو کی صنعت میں معیاری اور کم نرخوں پر گاڑیاں مل سکیں گی، بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ آٹو صنعت کی برآمدات بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی تقویت ملے گی۔ جبکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ نئی آٹو پالیسی سے مختلف گاڑیوں کی پیداوار بڑھے گی، نئی پالیسی میں صارفین کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔حکومت کے 850 سی سی تک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کرنے سے صارفین کو فائدہ ہوا۔وزیر خزانہ  نے  الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔
وزیر خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -