اداکارہ میرا کیخلاف گھر کی ملکیت سے متعلق دعویٰ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اداکارہ میرا کیخلاف گھر کی ملکیت سے متعلق دعویٰ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ نے ادکارہ میرا کے خلاف گھر کی ملکیت سے متعلق دعویٰ کی درخواست کی سماعت بغیر کاروائی کے اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی، فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی،عدالت نے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے ہیں،درخواست گزار تسلیم کوثر نے اداکارہ میرا کے خلاف دعویٰ کی درخواست دائر کر رکھی ہے،جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ ادکارہ میرا نے دھوکا دہی سے ایک کنال کا گھر اپنے نام کروایا،عتیق الرحمان نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی،اداکارہ میرا اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ اداکارہ میرا کو گھر فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دیاجائے اورقانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمان کے نام کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -