ممنوعہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ فی الفور سنایا جائے، حافظ حمداللہ

ممنوعہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ فی الفور سنایا جائے، حافظ حمداللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (آن لائن) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ فنانشل ٹائمز کی سٹوری سے فارن فنڈنگ کا پول کھل گیا۔ ثابت ہو گیا پی ٹی آئی کو ممنوعہ فارن فنڈنگ ہوئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی سٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی ممالک کے کن شخصیات اور کمپنیوں نے تحریک انصاف کو کن مقاصد کے کئے اربوں کے فنڈدئیے؟ خفیہ اکاونٹس میں سینکڑوں غیرملکی کمپنیوں سے پیسہ لینے کی نوبت کیوں آئی؟عمران نیازی نے یہ سارا معاملہ چھپایا کیوں؟ انہو ں نے کہا قوم پوچھتی ہے کہ لاڈلے کو مزید کب تک رعایت ملے گی؟ انہو ں نے کہا صدقہ خیرات ز کوۃ اور فلاحی سرگرمیوں کے نام پر جمع رقم اپنی گندی جھوٹی سیاست پراڑا دی گئی۔ ترجمان پی ڈی ایم  نے کہا مولانا فضل الرحمن نے درست کہا کہ عمران نیازی تما برائیوں کا مگرمچھ ہے۔ ان کے خلاف اعلان جنگ ہے خواہ ڈنڈا، ہتھوڑا، ہتھکڑا، ساتھ ہی کیوں  نہ ہو؟ انہو ں نے کہا  ثابت ہوا کہ یہ شخص اب نہ صادق رہا نہ امین رہا یہ جھوٹوں کا سرغنہ ہے۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم کا پرزور مطالبہ ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ فی الفور سنادیا جائے۔
حافظ حمد اللہ 

مزید :

صفحہ آخر -