قومی اسمبلی کا اجلاس آج ،الیکشن کمیشن کے تسلیم کرنے کے باوجود پی ٹی آئی ارکان اسمبلیوں کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے

 قومی اسمبلی کا اجلاس آج ،الیکشن کمیشن کے تسلیم کرنے کے باوجود پی ٹی آئی ...
 قومی اسمبلی کا اجلاس آج ،الیکشن کمیشن کے تسلیم کرنے کے باوجود پی ٹی آئی ارکان اسمبلیوں کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے نامزد ارکان الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے باوجود اسمبلیوں کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے۔
قومی اسمبلی میں اس حوالے سے آج قانونی مسودہ پیش کر دیا جائے گا، مبصرین اسے پہلا آئینی بم شیل قرار دے رہے ہیں، پارلیمنٹ ہاﺅس میں خصوصی حفاظتی بندوبست،حکومتی ارکان اسمبلی کو اجلاس کے لئے لازمی پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور سپیکر سردار ایاز صادق کا کردار اہمیت اختیار کر گیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف جسٹس کے حوالے سے غیر مناسب بیان اور فتوے کی حکومت کی جانب سے شد ید مذ مت کی جا ئے گی، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اس ایشو پر پالیسی بیان دیے جانے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کا آٹھواں اجلاس آج (منگل) کی سہ پہر پارلیمنٹ ہاو¿س میں شروع ہوگا تو اسے غیر معمولی اہمیت حاصل ہو جائے گی، حکومت پہلے دن کے نجی کارروائی کے لئے مخصوص ہونے کے باوجود قانون سازی کے لئے وہ سرکاری مسودات لائے گی جن کے نتیجے میں تحریک انصاف کو قومی اسمبلی اور بعد ازاں صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پر اپنے ارکان کو رکنیت دلانا ممکن نہیں رہ جائے گا جنہیں وہ ایک متنازع اعلیٰ عدالتی فیصلے کی رو سے رکن بنانے کے لئے حلف دلانے کی خواہاں ہے۔
مجوزہ قانون سازی کو پہلا قانونی بم شیل قرار دیا جارہاہے جو اس اجلاس میں چلادیا جائے گا اور جس کے تناظر میں مزید قانونی و آئینی بم شیل چلائے جائیں گے۔
حد درجہ قابل اعتماد پارلیمانی ذرائع نے ”جنگ“ کے خصوصی سینٹرل رپورٹنگ سیل کو بتایا ہے کہ اجلاس کے لئے خصوصی حفاظتی بندوبست کرلیا گیا ہے جس کا اطلاق ایوان کے اندر اور پارلیمنٹ ہاو¿س کے دوسرے حصوں پر ہوگا اس سلسلے میں سارجنٹ ایٹ آرمز کیپٹن اشفاق اشرف کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت نے اپنے ارکان کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ آج سے شروع ہونے والے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ،اجلاس دو ہفتے تک جاری رہےگا۔ قومی اسمبلی کا یہ اجلاس شام پانچ بجے شروع ہوگا، اس سے پہلے حکومتی جماعت اور حزب اختلاف کے ارکان الگ الگ پارلیمانی پارٹیوں کے صلاح مشورے کرکے اجلاس کے بارے میں حکمت عملی کو آخری شکل دیں گے۔قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اسلام آباد پہنچ گئے ہیں انہوں نے اجلاس سے قبل ہاو¿س بزنس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں تمام پارلیمانی گروپس کے سربراہ شریک ہونگے اور ایوان کی کارروائی کے بارے میں ضابطہ عمل پر غور ہوگا۔ اجلاس میں حکومت اور اپو زیشن ممبران کی جانب سے گر ما گرم تقاریر کا بھی امکان ہے۔

مزید :

تجزیہ -قومی -