گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری کردیا ۔طوفانی بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کے ساتھ گلیشیئر جھیلیں پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں حالیہ ہفتے میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کا امکان ہے، جس کے باعث گلیشیائی سیلابوں کا بھی خدشہ ہے۔شدید بارشوں کے باعث گلیشیئرز اچانک پگھلنے سے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔