اسسٹنٹ کمشنرزنے احساس کفالت سنٹرزکے دورے کئے

اسسٹنٹ کمشنرزنے احساس کفالت سنٹرزکے دورے کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے وحدت کا لونی سنٹر،اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے علی رضا آباد سنٹر اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کا والٹن سنٹر کا دورہ کیا۔افسران نے کیش کاؤنٹرز کا جائزہ لیا اور کاؤنٹرز پر رقم ادائیگی کے طریقہ کار کو چیک کیا۔

انہوں نے کیش کاؤنٹرز پر تعینات ملازمین کو بروقت رقم کی ادائیگی کی تلقین کیا اور مستحقین کے مابین سماجی فاصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا