کارڈیالوجی سنٹر‘ نرسز کا انکوائری پر تحفظات‘ لاہور سیکرٹریٹ سے کرانے کا مطالبہ

  کارڈیالوجی سنٹر‘ نرسز کا انکوائری پر تحفظات‘ لاہور سیکرٹریٹ سے کرانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)چوہدری پرویز الہی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
کی سٹاف نرسز نے انکوائری کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اے ڈی سی ریونیو ملتان کو تمام تر معاملے کی انکوائری لاہور سیکرٹریٹ میں کرانے کیلئے درخواست دیدی۔کارڈیالوجی ہسپتال کی چارج نرسز رخسان احمد شازیہ منظور۔نسرین گل۔رضیہ کوثر نے ایڈیشنل کمشنر ریونیو ملتان محمد طیب خان کو دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انکوائری آفیسر اے ڈی سی آر ڈاکٹر فرحان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔اور کوئی بھی رشتہ دار انکوائری کیلئے مقرر نہیں کیا جاسکتا۔ہم چارج نرسز مڈل گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں ہمیں سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرانے پر کارڈیالوجی ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر فرحان۔ڈاکٹر یاسر خاکوانی۔ڈاکٹر عامر فرقان نے پہلے ہی ہمیں دھمکیاں دیں اور حراساں کیا کہ اگر ہمارے خلاف مزید کسی بھی جگی درخواست دی تو نتائج خراب ہونگیاور ہمیں انکوائری سے پہلے ہی اثرو رسوخ سے سیکرٹری ہیلتھ کی ڈسپوزل پر بھجوا دیا گیا۔پہلی انکوائری کی نہ تو ہمیں اطلاع دی گئی نا ہی کوئی انکوائری منٹس اور لیٹر موصول کرایا گیا۔اور اس دوران ان تینوں ڈاکٹرز کی طرف سے مزید کاروائی نہ کرنے کیلئے دباو ڈالا گیا۔اور کہا جاتا رہا کہ سب ایم پی اے ایم این اے ہمارے اپنے ہیں ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ہماری چیف منسٹر۔چیف سیکرٹری۔ہیلتھ سیکرٹری سے گزارش ہے کہ ہماری انکوائری کسی غیر جانبدار ممبر سے لاہور سیکرٹریٹ میں کروائی جائے۔ہم سابقہ انکوائری سے مطمن نہیں ہیں۔اور ہمیں انصاف دلایا جائے۔
تحفظات