سیف سٹی کیمرے سے چور کی غلط شناخت مہنگی پڑگئی، انتظامیہ شہری کو لاکھوں ڈالر ادا کرے گی

سیف سٹی کیمرے سے چور کی غلط شناخت مہنگی پڑگئی، انتظامیہ شہری کو لاکھوں ڈالر ...
سیف سٹی کیمرے سے چور کی غلط شناخت مہنگی پڑگئی، انتظامیہ شہری کو لاکھوں ڈالر ادا کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں سیف سٹی کیمرے کی جانب سے ملزم کی غلط شناخت پر انتظامیہ شہری کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ پاکستانی سے زائد) کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرے گی۔ 
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقدمہ دائر کرنے والے شہری کا کہنا ہے اس کے ڈرائیور کے لائسنس کی تصویر کو 2018 میں شنولا واچ سٹور پر سکیورٹی ویڈیو میں نظر آنے والے شخص سے ممکنہ طور پر مماثلت کے ہونے پر غلط طور پر ملزم کے طور پر چسپاں کیا گیا۔ غلطی تسلیم کئے جانے کے بعد شہری انتظامیہ اور شہری کے درمیان ہرجانہ ادا کرنے کا معاہدہ ہوا جس کا اعلان امریکن سول لبرٹیز یونین نامی ادارے نے کیا۔ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم امریکن سول لبرٹیز یونین نامی ادارے (اے سی ایل یو) کا کہنا تھا مندرجہ ذیل ٹیکنالوجی ناقص اور نسلی تعصب پر مبنی ہے، رابرٹ ولیم کو اس لئے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ سیاہ فام ہے۔اے سی ایل یو نے مزید کہا کہ ڈیٹرائٹ پولیس کو صرف کیمروں کے شناخت کی بنیاد پر لوگوں کو گرفتار کرنے سے منع کیا جائیگا جبکہ ڈیٹرائٹ پولیس کی جانب سے اب تک شہری کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ معاہدے کے مطابق پولیس 2017 سے 2023 تک ان کیسز کا بھی دوبارہ جائزہ لے گی جن میں ملزمان تک پہنچنے کے لئے چہرے کی شناخت کرنے والے کیمروں سے مدد لی گئی۔