راولاکوٹ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے پر جیل سیکیورٹی کے 7 اہلکار گرفتار

راولاکوٹ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے پر جیل سیکیورٹی کے 7 اہلکار گرفتار
راولاکوٹ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے پر جیل سیکیورٹی کے 7 اہلکار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولا کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے قیدیوں کے فرار کے معاملے پر جیل سیکیورٹی پر مامور 7 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ریاض مغل کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے میں جیل عملہ ملوث ہوسکتا ہے، اس لیے سیکیورٹی کے 7 اہلکار گرفتار کیے گئے ہیں۔مفرور قیدیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی جیل سے قیدی فرار ہوئے تھے جن میں سے ایک مارا گیا تھا۔

ایس پی راولاکوٹ کے مطابق قیدی جیل عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر فرار ہوئے تھے۔جیل عملے اور قیدیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں ایک قیدی ہلاک ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والوں میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، منشیات فروشی کے قیدی شامل ہیں۔