عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہونیوالوں کو فری ’’کوکومو‘‘ ملیں گے یانہیں؟ مفتاح اسماعیل نے واضح کردیا

عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہونیوالوں کو فری ’’کوکومو‘‘ ملیں گے یانہیں؟ ...
عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہونیوالوں کو فری ’’کوکومو‘‘ ملیں گے یانہیں؟ مفتاح اسماعیل نے واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی جانب سے کچھ عرصہ قبل نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان بنائی گئی ہے ، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور سابق وزیر خزانہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مشہور بسکٹ برانڈ کوکو مو کے مالک اورسیاستدان مفتاح اسماعیل کی جانب سے ایکس پر نئی پارٹی ’عوام پاکستان ‘ میں شمولیت کی دعوت  دی گئی جس پر صارف نے مزاحیہ انداز میں  سوال کیا کہ’کیا ہمیں پارٹی میں شامل ہونے پر مفت کوکومو ملے گی؟‘جس پر مفتاح اسماعیل نے ایکس صارف کو صاف انکار کرتے ہوئے NO لکھ دیا جس کے بعد صارف مایوس ہوگیا۔ دیگر صارفین نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپ کی پارٹی کا حصہ تب ہی بنیں گے جب آپ انہیں مفت کوکومو پیش کریں گے۔