بیساکھی پر بھارتی مہمانوں کے قیام و طعام کی تیاریاں جلد مکمل کرلی جائیں ایڈیشنل سیکرٹری شرائن
ننکانہ صاحب (آن لائن) ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سید فراز عباس نے بیساکھی فیسٹول کے حوالے سے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 10اپریل کو بھارتی تین ہزار بھارتی سکھ یاتری لاہور آئیں گے اور پنجہ صاحب گردوارہ میں تین روزہ بیساکھی فیسٹول منائیں گے اور چودہ اپریل کو ننکانہ آئیں گے اور سولہ اپریل کو لاہور جائیں گے اور دیگر اپنے مقامات مقدسہ کی یاترا کریں گے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے قیام و طعام کی تیاریاں شروع ہیں تمام گردواروں میں ڈینگی ملیریا اور دیگر وائر س کی سپرے اور صفائی کا انتظام تیزی سے جاری ہے۔