یکم مئی کو انتخابی فہرستیں منجمد کردینگے،الیکشن کمیشن

یکم مئی کو انتخابی فہرستیں منجمد کردینگے،الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یکم مئی کو انتخابی فہرستیں منجمد کردی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کی طرف سے گزشتہ روزجاری بیان کے مطابق انتخابی فہرستوں میں 73 لاکھ نئے ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ 8 لاکھ وفات پاگئے یا شہریت چھوڑنے والے ووٹروں کو انتخابی فہرستوں سے نکال دیا گیا ہے‘ اب تک رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 10 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ چکی ہے تاہم نئے ووٹروں کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے اورتوقع ہے یہ تعداد 11 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 15 ہزار کے قریب ڈسپلے مراکز قائم کئے ہیں جہاں انتخابی فہرستیں عوام کیلئے آویزاں کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یکم مئی سے پہلے اپنے ووٹ کا اندراج یا درستگی کروالیں، جس کے بعد ووٹ کا اندراج، منتقلی یا اخراج نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر اپنا ووٹ 8300 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن